پشاور سمیت صوبے بھرکے پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کے خود مختاری ختم ، داخلوں کا اختیار وفاق کوسپردکرنے کا منصوبہ تیار

ہفتہ 14 مئی 2016 22:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) پشاور سمیت صوبے بھرکے پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کے خود مختاری ختم کرتے ہو ئے داخلوں کا اختیار وفاق کوسپردکرنے کا منصوبہ تیارکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی جانب سے یونیورسٹیوں میں داخلے کے ٹیسٹ کے لئے ایجو کیشن ٹیسٹنگ کونسل کا اعلان کردیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے کے بعض یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے ٹیسٹنگ کونسل کی مخالفت کی ہے ۔

اور موقف اختیارکیا ہے کہ تمام جامعات کے ایکٹ میں کسی شق میں بھی یہ در ج نہیں ہے کہ ان کے داخلے ٹیسٹ ایچ ای سی کریگی ۔ تعلیمی حلقوں نے اس اقدام کو یونیورسٹی میں خود مختاری میں مداخلت قرار دیا ہے۔ جس سے یونیورسٹی کی خود مختاری ختم ہو کرداخلوں کا تمام اختیار ایجو کیشن ٹیسٹنگ کونسل کے نافذ ہونے کے بعد وفاق کے پاس چلا جائے گا اور خیبر پختونخوا کے پاس میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کے حوالے سے اختیارات ختم ہو جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :