حکمران جماعت اسمبلی سے دور بھاگ کر اپنے لئے مسائل پیدا کررہی ہے،میاں محمد ایوب

ہفتہ 14 مئی 2016 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) سابق مشیر وزیر اعظم اورپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکمران جماعت اسمبلی سے دور بھاگ کر اپنے لئے مسائل پیدا کررہی ہے اپوزیشن عوام کی نمائندگی کرتی ہے اور اس ناطے سے وزیراعظم اپوزیشن کے ہر سوال کا جواب دینے کے پابند ہیں لیکن وزیراعظم کو ان کے عقل سے عاری مشیر اسمبلی سے دور رکھنے کی کوشش کررہے ہیں جس کا خمیازہ حکمران جماعت کو اٹھانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپوزیشن کو دھمکیاں لگانے کی بجائے اسمبلی میں پیش ہو کر اپوزیشن کے تمام سوالات کے جواب دیں گرنہ قوم یہ سمجھنے پر مجبور ہو گی کہ جو رقوم بیروم ملک منتقل کی گئی وہ غیر قانونی طریقے سے کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :