نبی پاکسے عقیدت جب تک اطاعت میں نہ ڈھل جائے ، معاشرئے میں انقلاب نہیں آسکتا،صاحبزادہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ

ہفتہ 14 مئی 2016 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفیﷺ سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان فلاح پارٹی صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے خطاب کیا اِس موقع پر جسٹس )(ر) فخر النساء کھوکھر، شیخ انعام الہی ایڈووکیٹ اور بڑی تعداد میں وکلاء شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اِس موقع پر صاحبزادہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا کہناتھا کہ اللہ پاک نے نبی پاکﷺ کو تخلیق ِ آدم سے پہلے ہی نبوت پر سرفراز فرمایا۔

اور اللہ پاک نے کائنات کی تخلیق اور خود اپنے وجود کا اظہار بھی اِس لیے کیا کہ نبی پاکﷺ کی تخلیق کی گئی۔ صاحبزادہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ نبی پاکﷺ سے عقیدت جب تک اطاعت میں نہ ڈھل جائے اُس وقت معاشرئے میں انقلاب پیدا نہیں ہوسکتا۔محفل میلاد مصطفےﷺ میں وکلاء نے نبی پاکﷺ کے حضور نعتیہ کلام پیش کیا۔اِس موقع پر محفل میلاد کے شرکاء کے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :