انگلش فلموں کے ایکشن ہیرو وا ن ڈیم نے اپنی صحت کا راز بتا دیا
عربی کھانے بہترین صحت کیلئے موزوں ہوتے ہیں ، وا ن ڈیم
ہفتہ 14 مئی 2016 22:24
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء)ہولی وڈ ایکشن فلموں کے پرستار وان ڈیم کو کیسے بھول سکتے ہیں جن کے اسٹنٹ اور مارشل آرٹ کی مہارت سب کو حیران کردیتی ہے مگر وہ اپنی صحت اور فٹنس کیسے برقرار رکھتے ہیں؟ہارڈ ٹارگٹ سمیت متعدد مقبول فلموں میں کام کرنے والے وان ڈیم نے انٹرویو کے دوران اپنی صحت اور فٹنس کا راز اچھی غذا اور طرز زندگی جیسے دو عناصر قرار دیئے۔
انہوں نے بنیاد سے بات شروع کی اور کہا " سٹیرائڈ بہت خراب جبکہ وٹامنز اچھے ہوتے ہیں"۔انہوں نے مزید کہا " آپ اچھے کھائیں، مناسب نیند لیں، اگر آپ گوشت اور چکن پسند کرتے ہیں تو ہفتے میں ایک دفعہ ان کا استعمال کریں"۔انہوں نے پھر انکشاف کیا کہ وہ گھوڑے اور باز کا گوشت کھاتے ہیں۔(جاری ہے)
مگر ان کی ترجیح درحقیقت 'عربی فوڈ' ہوتی ہے۔وان ڈیم کے بقول " یقیناً عرب کے باسی گھوڑے نہیں کھاتے، مگر میں کہنا چاہتا ہوں کہ بہت زیادہ گوشت نہیں کھانا چاہئے، یہ صحت کے لیے اچھا نہیں، زیادہ سے زیادہ ہفتے میں ایک بار کافی ہے، پھر سبزیوں اور چنے ہیں، تمام اچھے عربی کھانے جو پرانے زمانے سے تعلق رکھتے ہو"۔
وان ڈیم کے مطابق " اگر آپ پڑھیں تو دریافت کریں گے کہ مسلمانوں کے متعدد اچھی چیزیں ہیں، ان کے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بہت ذہین تھے، وہ جانتے تھے کہ جسم کے لیے کیا کچھ اچھا ہے۔ تو آپ ان کی باتیں پڑھیں، مجھ سے نہ پوچھیں، مجھ پر یقین کریں ان باتوں میں سب کچھ موجود ہے"۔ ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.