آج انڈین ٹی وی پر جو مواد دکھایا جاتا ہے اس پر ہم سب کو فکرمند ہونا چاہیے، پراچی دیسائی
ہفتہ 14 مئی 2016 22:24
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء)بولی وڈ اداکارہ پراچی دیسائی جنہون نے ہندوستانی ٹیلی ویژن سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ماننا ہے کہ آج انڈین ٹی وی پر جو مواد دکھایا جاتا ہے اس پر ہم سب کو فکرمند ہونا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پراچی نے کہا 'ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ملک اس وقت کہاں جارہا ہے اور ہمارے ارد گرد کیا ہورہا ہے، ہمیں اپنی آنکھیں کھولنی چاہیے اور لوگوں کو وہ دکھانا چاہیے جس سے وہ بہتری کی طرف جائیں'۔
ان کا مزید کہنا تھا 'میں یہ نہیں کہتی کہ ڈرامے کوئی سوشل سروس ہیں، لیکں ٹی وی بہت مختلف سطح پر بہت سے لوگوں کی زندگیوں پر اثر انداز کرتا ہے'۔27 سالہ پراچی کا ماننا ہے کہ ہندوستانی ٹی وی شوز اب بہت غلط انداز میں بنائے جاتے ہیں۔(جاری ہے)
ٹی وی ڈراموں پر واپسی کے حوالے سے سوال پر پراچی کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتی کیوں کہ اس وقت ہندوستانی ڈراموں کو دیکھ کر انہیں کافی دکھ ہوتا ہے۔
پراچی کی حالیہ ریلیز فلم 'اظہر' ہندوستانی کرکٹ کپتان اظہرالدین کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس میں اداکارہ نے ان کی پہلی بیوی نورین کا کردار ادا کیا۔اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں زیادہ تر فلموں میں ایسے ہی کردار ملے جو اصل زندگی میں ان سے برعکس ہیں تاہم وہ انہیں بھی باخوبی سے نبھانے کی کوشش کرتی ہیں۔فلم 'اظہر' 13 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی جسے شائقین اور ناقدین کا ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔ ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
-
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
مادھوری کی وجہ سے یش چوپڑا کی فلم سے انکار غلطی تھی، منیشا کوئرالہ
-
اپنی فلم ’’کنگ ‘‘میں شاہ رخ خان ڈان کا کردار ادا کرینگے
-
اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے
-
اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
-
ارپیتا سے شادی کسی لالچ میں نہیں کی‘: آیوش شرما کا الزامات پر ردِعمل
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.