گلیمورگن نے ڈیل سٹین سے معاہدے میں دلچسپی ظاہر کردی

گلیمورگن کے کپتان جیک روڈولف نے معاہد ے کے حوالے سے تصدیق کردی

ہفتہ 14 مئی 2016 22:15

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) گلیمورگن کاؤنٹی نے رواں برس شیڈول نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ کیلئے جنوبی افریقی فاسٹ بالر ڈیل سٹین سے معاہدے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے جو اس وقت آئی پی ایل9 میں گجرات لائنز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گلیمورگن کے کپتان جیک روڈولف نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈیل سٹین سے معاہدے کے خواہاں ہیں کیوں کہ ان کی شمولیت سے گلیمورگن کی باوٴلنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو جائے گی۔32سالہ ڈیل سٹین کا شمار دنیا کے بہترین فاسٹ باوٴلر ز میں ہوتا ہے جو اب تک 166ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 178شکار کرچکے ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :