ہسکول نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ (کل) پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی

ایونٹ کیلئے انعامی رقم 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ چیمپئن شپ 21 مئی تک جاری رہے گی

ہفتہ 14 مئی 2016 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام ہسکول نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ (کل) اتوار کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی نے بتایا کہ ایونٹ میں مینز سنگلز، انڈر 18سنگلز، لیڈیز سنگلز، انڈر 14سنگلز اور بوائز اینڈ گرلز انڈر10 کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آؤٹ سٹیشن کھلاڑیوں کو 700روپے یومیہ الاؤنس دیا جائیگا تمام دور دراز سے آنیوالے جونیئر کھلاڑیوں کو دو طرفہ سفری الاؤنس دیا جائیگا۔ ایونٹ کیلئے انعامی رقم 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ چیمپئن شپ 21 مئی تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :