”پاکستان ہاکی لیگ“ اکتوبر میں ہو گی ، فیڈریشن نے سپانسرز کی تلاش کیلئے اشتہار بھی دیدیا

ہفتہ 14 مئی 2016 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف )نے ہاکی لیگ اکتوبر میں کرانے کا اعلان کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایچ ایف حکام نے کہا کہ ”پاکستان ہاکی لیگ“ اکتوبر میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی یچ ایف نے پاکستان ہالی لیگ میں سپانسرز کی تلاش کیلئے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا کہ لیگ میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں بولی میں شرکت کیلئے درخواستیں 16سے 25مئی تک جمع کرا سکتی ہیں تاہم بولی میں شرکت کیلئے 1ہزار ڈالر جمع کرانا ہونگے ۔ذرائع نے بتایا کہ سپانسر شپ کیلئے اشتہار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کی جانب سے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :