وزیراعظم محمد نواز شریف ترک صدر کی بیٹی کے نکاح کے گواہ بن گئے

وزیراعظم پاکستان ترک صدر کی دعوت پر ایک روزہ دورہ ترکی پر ہیں،تقریب نکاح میں وزیراعظم نے بطورگواہ نکاح نامے پر دستخط بھی کیے،ترک صدر نے نواز شریف سمیت چار ممالک کے سربراہان کو اپنی بیٹی کے تقریب نکاح میں شرکت کی دعوت دی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 مئی 2016 20:27

وزیراعظم محمد نواز شریف ترک صدر کی بیٹی کے نکاح کے گواہ بن گئے

ترکی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف ترک صدر کی بیٹی کے نکاح کے گواہان میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ترک صدر کی دعوت پر ایک روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں پر وزیراعظم نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ترکی کے صدر کی بیٹی کی نکاح کی تقریب میں شرکت کی۔ ترک صدر کی بیٹی کی تقریب نکاح میں وزیراعظم کوگواہ کے طور پر اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔جہاں پر وزیراعظم نے ترک صدر کی بیٹی کے نکاح نامے کی دستاویز پربطور گواہ دستخط کیے۔زیراعظم نواز شریف ان چار ممالک کے سربراہان میں شامل ہیں جنہیں ترک صدر نے اپنی بیٹی کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔