محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کو30جون تک کی مہلت دیدی ،جرمانہ بھی معاف

اب تک ٹوکن ٹیکس جمع نہ کروانے والے گاڑی مالکان ٹوکن ٹیکس پرعائد جرمانے سے مستثنیٰ ہونگے

ہفتہ 14 مئی 2016 20:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کو30جون تک کی مہلت دیتے ہوئے جرمانہ بھی معاف کردیا۔ اب تک ٹوکن ٹیکس جمع نہ کروانے والے گاڑی مالکان ٹوکن ٹیکس پرعائد جرمانے سے مستثنیٰ ہونگے۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے عوام کی سہولت کے لیے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ابھی تک جمع نہ کروانے والوں پرعائد جرمانہ معاف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ٹوکن ٹیکس نادہندگان 30جون تک اپنے ٹوکن ٹیکس بغیر جرمانہ کے جمع کرواسکیں گے۔ ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کا کہنا تھا کہ جرمانہ معاف کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ ٹوکن ٹیکس کی وصولی ہے۔ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت تک ٹوکن ٹیکس جمع نہ کروانے والے نادہندگان کے خلاف کارروائی کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :