Live Updates

پی کے 8 کے ضمنی الیکشن میں پی پی پی کے امیدوارہار قبول کرنے کے بجائے عمران خان کی طرح احتجاجی رویے پہ اتھر آئے ہیں،ناصرموسی زئی

کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو چوتھے سے دوسرے نمبر پر آنے پر حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے اور احتجاج کرنے کے بجائے انکی حق رائے دہی کا احترام کرنا چاہئے،سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن

ہفتہ 14 مئی 2016 20:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصر موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ پی کے 8 کے ضمنی الیکشن میں پی پی پی کے امیدوار ملک طہماش ہار قبول کرنے کے بجائے عمران خان کی طرح احتجاجی رویے پہ اتھر آئے ہے۔ ملک طہماش خان نے جو ووٹ لیئے وہ ابھی بھی 2013 کے الیکشن کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے حالانکہ وہ جنرل الیکشن میں چوتھے نمبر پرآئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو چوتھے سے دوسرے نمبر پر آنے پر حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے اور احتجاج کرنے کے بجائے انکی حق رائے دہی کا احترام کرنا چاہئے۔ ناصر موسیٰ زئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے طہماش خان قوم کو بتائے کہ گزشتہ پانچ سالہ دور اقتدار میں انکی حکومت نے قومی اداروں میں لوٹ ماراورکرپشن کے علاوہ کونسا قومی یا صوبائی منصوبہ قوم کو دیا جسکی بنیاد پر آج وہ عوام سے ووٹ لینے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اطلاعات کا اس موقع پر مزید کہناتھا کہ نواز شریف نے تین سالہ دور میں پاکستان کو دیوالیہ پن سے نکال کر مضبوط، ترقی یافتہ اورخوشخالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اس لئے لوگ انکی پارٹی پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ ناصر موسیٰ زئی نے کہا کہ 12مئی کے الیکشن میں قل 98پولنگ سٹیشنز میں سے پہلے پولنگ سٹیشن کے رزلٹ سے لیکر 98پولنگ سٹیشن تک پی پی پی کا امیدوار ہار رہا تھا لیکن میڈیا میں جھوٹ کے زریعے رزلٹ کے حوالے سے عوام کو گمراہ کر نے کی سازیش کی جارہی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ امیر مقام صاحب کی خدمات صوبہ خیبر پختونخوا بلخصوص حلقہ پی کے 8 کے لئے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور انہی خدمات کی بنا پر پی کے 8کی عوام نے اربا ب وسیم حیات کو ووٹ دیکر ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ ملک طہماش پیپلز پارٹی کے دور میں 5سال کے لئے علاقے کے ایم پی اے رہ چکے ہے اور اپنے دور میں علاقے کی کوئی خدمت نہیں کی ، اب کیسے جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات