اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی کرپشن کرنے والوں کی فہرست میں موجود ہیں‘ سینیٹر سراج الحق
ایف سی آر انگریز کا نافذ کردہ کالا اور ظالمانہ قانون ہے جسے اسلام آباد کے حکمران اچھا قانون کہتے ہیں، اگر یہ اتنا ہی اچھا ہے تو اسے اسلام آباد میں بھی نافذکیا جائے، ہم اس ظالمانہ قانون کو نہیں مانتے‘ امیر جماعت اسلامی
ہفتہ 14 مئی 2016 20:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایف سی آر انگریز کا نافذ کردہ کالا اور ظالمانہ قانون ہے،جسے اسلام آباد کے حکمران اچھا قانون کہتے ہیں، اگر یہ اتنا ہی اچھا ہے تو اسے اسلام آباد میں بھی نافذکیا جائے، ہم اس ظالمانہ قانون کو نہیں مانتے، ایف سی آر کو ختم اور شریعت کے نظام کو نافذ کرکے دم لیں گے، قبائلی کرپشن، ایف سی آر اور ظلم کے نظام کے خلاف ہمارا ساتھ دیں،چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمیشن بنائیں ، ٹی او آرز پر اپوزیشن جماعتوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں، حکومت یا اپوزیشن میں سے جو بھی ٹی او آرز اور کمیشن سے بھاگنے کی کوشش کرے تو سمجھ لینا چاہئے کہ دال میں کچھ کالا ہے، کرپشن ختم کئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی کرپشن کرنے والوں کی فہرست میں موجود ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ثبوت آنے کے بعد ہم نے عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے،کرپشن کے ذریعے باہر منتقل کی گئی 375ارب ڈالر کی رقم واپس لاکر پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے،ملک کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام اور کرپشن کے خاتمے میں ہے، کرپشن ختم کرکے اسلامی اور خوشحال پاکستان بنائیں گے،جماعت اسلامی کے کسی بھی وزیر، سینیٹر ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی حتیٰ کہ کسی مئیر کے دامن پر بھی کرپشن کا کوئی داغ نہیں، ہماری حکومت آئی تو مفت تعلیم، علاج اورمختلف الاوٴنسز دیں گے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.