طلباء اور اساتذہ کرام کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

ہفتہ 14 مئی 2016 20:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) المنعم سکول سسٹم‘ وفاقی کالونی نزد مسجد جمال مصطفی لاہور کے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے عظیم ٹیلنٹ ہائی سکول‘ ٹاؤن شپ لاہور‘گورنمنٹ تہذیب البنات ماڈل گرلز ہائی سکول‘ ٹاؤن شپ لاہور‘ سی ڈی جی بوائز ہائیر سیکنڈری سکول‘ سلامت پورہ لاہور‘ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘ ملتان روڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ ڈھولنوال‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ایس ایس ماڈل پرائمری سکول‘ امامیہ کالونی لاہور اور حسیب ماڈل ہائی سکول‘ امامیہ کالونی‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 688 تھی۔

متعلقہ عنوان :