شکارپورمیں بدنام ڈاکوؤں ،بھتاخوروں اورظالموں کوٹھکانے لگاکرامن نافذکرکے عوام کے دیرینہ خوابوں کی تکمیل کی ہے ،ایس ایس پی

ہفتہ 14 مئی 2016 20:10

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) ایس ایس پی شکارپورناصرآفتاب خان نے کہاہے کہ شکارپورمیں بدنام ڈاکوؤں ،بھتاخوروں اورظالموں کوٹھکانے لگاکرامن نافذکرکے عوام کے دیرینہ خوابوں کی تکمیل کی ہے ،میری ٹیم اورپولیس کی تعداد3000ہزارجبکہ عوام کی تعاون شامل ہے توہم 14لاکھ بن جاتے ہیں ،عوام پولیس کاحصہ ہے اوریہاں کے صحافی بھی پولیس اورعوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں ،ڈاکوؤں کوچھپنے کی جگہ نہیں مل رہی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے خانپورمیں سینیئرصحافی رحیم لاڑک کی تعاون سے سجاگ شہری اتحادکی جانب سے اپنے ،ڈپٹی کمشنرسکندرعلی خشک اوردیگرکی اعزازمیں منعقدہ حسن کارکردگی ایوارڈتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے ٹیکسوں پرپلتے ہیں انکی خون پسینہ کمائی سے تنخواہ اٹھاتے ہیں اس لیے جب ہم میں یہ جذبہ آئے کہ ہم عوام کے ملازم ہیں توصحیح فرائض سرانجام دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میڈیاکالاء اینڈآرڈرکوکنٹرول کروانے اورڈاکوؤں کاقلع قمع کرنے میں پولیس کے ساتھ بڑاکردارشامل ہے یہاں کامیڈیابہت تیزہے اگرپولیس زیادتی کرتی ہے توفوری ہمیں نشاندہی کرواتے ہیں جبکہ پولیس کی مورال بلندکرنے میں اچھائی کونیک نیتی سے اجاگرکرتے ہیں عوام کے مسائل حل کرنے میں ہماری ٹیم میرٹ پرانکوائری کرتی ہے اورتمام زیادتیوں کاازالہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری باہرکی ٹیم کے ساتھ یہاں کی مقامی پولیس بھی کرداراداکررہی ہے لوکل پولیس کابھی قبلہ درست سمت کوجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ جاپان اوربرطانیہ کی پولیس ادھرتبدیلی لانے نہیں آئے گی بلکہ ادھرہی کی پولیس نظام بہتر بنائے گی پولیس کاکیپٹن اگرپرخلوص ہوگاتوان ہی پولیس کوصحیح ڈائریکشن دے گاجس سے تمام کرائمزاورڈاکوراج کاخاتمہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ لوگ کہتے ہیں یہاں امن کیسے ہواتوہم کہتے ہیں ہماری فورس تین ہزارسے ادھرادھرہے لیکن عوام پولیس پرظالموں کے خلاف ہمارے اوپربھروسہ کررہی ہے اس لیے ہم تین ہزارفورس نہیں بلکہ 14لاکھ عوام جتنی تعدادہے۔لوکل پولیس میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس پریس عوام کاایک ہی رشتہ ہے اس میں اعتمادسازی کوبڑہاناہے اعتمادسے ہی امن ممکن ہے اورآج یہاں امن کی بہاریں دیکھنے میں آرہی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں گورنر،وزیراعلیٰ یابڑے افسران سے کوئی بھی کارکردگی یاترقی کاایوارڈملتی ہے تواس پراتناخوش نہیں ہوتے جتناکہ شہری ،عوام اورصحافی ہمیں امن یاحسن کارکردگی ایوارڈ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی یادوسرے شہروں میں جتنابھی کام کریں لیکن پذیرائی اورحوصلہ افزائی اندرون سندھ میں ملتی ہے اس شہرکے عوام میں خلوص اورپیاربہت دیکھاہے ہم انکااحسان کبھی نہیں بھول سکتے ،اس موقع پرسندھ صحافی سنگت ضلع شکارپورکے صدرسینیئرصحافی عبدالمنان حنفی ،شکارپورمیڈیاسینٹرکے چیئرمین صحافی محمدصدیق بروہی کوسندھی ٹوپی اوراجرک کاتحفہ پیش کیا گیاپھول پتیاں نچھاورکی گئیں ۔