شکارپور، جہان واہ تھانے کی حدود گاؤن بہادر سہتو میں 35سالہ نوجوان جہانگیر سہتو گولی لگنے سے ہلاک

ہفتہ 14 مئی 2016 20:08

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) شکارپور کے قریب جہان واہ تھانے کی حدود گاؤن بہادر سہتو میں 35سالہ نوجوان جہانگیر سہتو گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا رابطہ کرنے پر ایس ایچ اوجبار شر نے بتایاکہ نوجوان کی موت اس کے گھر میں واقع ہوئی ہے اور مزید تفتیش چل رہی ہے جبکہ نوجوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے شکارپور سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :