Live Updates

تحریک انصاف کا فیصل آباد شہرمیں جلسہ کرنے کاامکان منہدم

ضلعی انتظامیہ کا دھوبی گھاٹ اسٹیڈیم میں جلسہ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ،پی ٹی آئی کو دھوبی گھاٹ کی بجائے شہر سے باہر جلسہ کیلئے جگہ فراہم کی جائیگی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 مئی 2016 20:03

تحریک انصاف کا فیصل آباد شہرمیں جلسہ کرنے کاامکان منہدم

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی۔2016ء) : تحریک انصاف کا فیصل آباد میں جلسہ کرنے کاامکان منہدم ہوگیا ہے،ضلعی انتظامیہ فیصل آباد نے تحریک انصاف کو شہر میں جلسہ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کو دھوبی گھاٹ اسٹیڈیم میں جلسہ کی اجازت لینے کیلئے درخواست دے ہوئی تھی۔جس پر ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو دھوبی گھاٹ کی بجائے فیصل آباد شہر سے باہر جلسہ کیلئے جگہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات