ضلعی انتظامیہ کے مختلف محکموں سے ریٹائرڈ ہو نیوالے ملازمین کے اعزاز میں ٹا ؤن ہال میں تقریب

ہفتہ 14 مئی 2016 19:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہورکے مختلف محکموں سے ریٹائرڈ ہو نے والے ملازمین کے اعزاز میں ٹا ؤن ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے بطور مہمانِ خصوصی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس کے علا وہ ای ڈی او (ورکس اینڈ سروسز) محمد سعید طا ہر،چیف پبلک ریلیشنز آفیسر ڈاکٹر ندیم الحسن گیلانی ،پی آر او ٹو ڈی سی او لاہور عمران مقبول،ڈی او (ہیڈ کوآرٹر)احسان ہاشمی، ڈی او (اکا ؤنٹس)،ڈی او (ایس ڈبلیو ایم)سرفراز،ڈی او (سول ڈیفنس) ملک صداقت،ڈی ڈی او (سول ڈیفنس)قاری شیر عالم اور ملازمین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے ملازمین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ہو نے والے ملازمین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہو نے والی تقریب میں ریٹائرڈ ہو نے والے ملازمین کو مہمانِ خصوصی کی نشست پر بٹھایا جائے گا۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے ریٹائرڈ ہو نے والے7ملازمین کو پھولوں کے گلدستے اور تحائف بھی پیش کیے۔