جامعہ کراچی، ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کیلئے ٹیسٹ (کل) ہوگا

ہفتہ 14 مئی 2016 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کے لئے ٹیسٹ بروز اتوار15 مئی2016 ء کو صبح10:00بجے ہونگے۔ امسال کل 2630 طلباوطالبات نے داخلہ فارم جمع کرائے جس میں 2613 طلباوطالبات کوداخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل قراردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2271 طلباوطالبات نے ایم فل ،273 طلبہ نے پی ایچ ڈی جبکہ 69 نے ایم ایس میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرائے۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے لئے مقررہ وقت سے نصف گھنٹے قبل اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ٹیسٹ کے مقام پر پہنچنا لازمی ہوگا۔داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی فہرست ویب سائٹ پر 23 مئی 2016 ء کو جاری کی جائے گی۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جن کی ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ نجی یا غیر ملکی تعلیمی ادارے سے ہو ،انہیں پرو یژنل ایڈمیشن سے قبل ڈپٹی رجسٹرار(اکیڈمک ) جامعہ کراچی سے ایکویلنس(Equivalence ) سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :