اقبال بابو اور شکیل زیدی پر حملے کے خلاف لاڑکانہ پریس کلب پر صحافیوں کا احتجاج ،ملزما ن کی گرفتاری کا مطالبہ

ہفتہ 14 مئی 2016 19:48

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ایس اقبال بابو اور اس کے بھائی شکیل زیدی پر کراچی میں مسلح افراد کے ہاتھوں ہونے والے حملے کے خلاف لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں صحافیوں طارق محمود درانی، حنیف سہاگ، نوید لاڑک، محمد علی بہلیم، سلامت ابڑو، اکبر قائم خانی، سید مہدی شاہ، عبدالقادر جاگیرانی، ڈاکٹر بدر شیخ، یاسین ابڑو، ندیم سومرو، ابراہیم کھوسو، عبدالحفیظ منگی، سعید میمن، امتیاز گورڑ اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اخباری ہاکر ایسوسی ایشن، دی الٹیمیٹ ایسوسی ایٹس، لاڑکانہ فوٹو گرافر کیمرا مین ایسوسی ایشن، شیخ ینگسٹرز فورم اور دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :