بشام ،کار گہری کھا ئی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، آبا ئی علاقو ں میں سپرد خا ک کر دیا گیا

ہفتہ 14 مئی 2016 19:03

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء ) کوہستان ، پٹن سے بشام جا نے والی موٹر کار چکئی کے مقام پر سینکڑوں فٹ گہری کھا ئی میں جا گری، گاڑی میں سوار تمام چھ افراد جاں بحق ، جاں بحق افراد کو آبا ئی علاقو ں میں سپرد خا ک کر دیا گیا، ایک ہی گاوٴں سے چار جنازے اُٹھنے پر کہرام مچ گیا، ہر انکھ اشکبار ، علا قے میں سوگ کا سماء۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوہستان پٹن سے بشام انے والی موٹر کار نمبر PSP-08 ڈرائیور سے بے قابوہو کر چکئی کے مقام پر سینکڑوں فٹ گہری کھا ئی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام چھ افراد جاں بحق ہو گئے ،جاں بحق ہو نے والوں میں دو کا تعلق چوا درہ جبکہ چار کا تعلق پٹن سے تھا، جاں بحق ہو نے والوں میں مجتبی ولد دغہ خان ، وکیل ولد فضل الرحمن، محمد نبی ولد صدبر ، جاوید ولد خان ممبر، احسان ولد خان ممبر ، رحیم داد ولد موسم خان شامل ہیں، واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی مقامی لوگ اور پو لیس موقع پر پہنچ گئے جہاں سے لاشوں کو کھا ئی سے نکال کر آر ایچ سی پٹن منتقل کر دیا گیا، جہاں سے لاشوں کو آبا ئی علا قوں کو روانہ کر دی گئی، ایک ہی گاوٴں پٹن سے چار افراد کی جناز ے اُٹھنے پر کہرام مچ گیا اور ہر انکھ اشکبار رہی، بعدازاں جاں بحق افراد کو آبا ئی قبرستان میں سپرد خا ک کر دئیے گئے ، پو لیس کے مطابق یہ لوگ تین گاڑیوں میں اپنے ایک رشتہ دار کے استقبال کیلئے جارہے تھے جو مدر سہ سے فارغ ہو کر عالم بن گیا تھا ایک دوسرے سے سبقت کی کو شش میں چکئی کے مقام پریہ حادثہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں ڈرائیورسے گاڑی بے قابو ہوکر چھ افراد جاں بحق ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :