ضلع ہنگو میں تین روزہ انسداد پولیومہم کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

افغان مہاجرین کے بچوں سمیت 1لاکھ 12ہزاربچوں کو پولیو بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

ہفتہ 14 مئی 2016 19:03

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء ) ضلع ہنگو میں تین روزہ انسداد پولیومہم کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔افغان مہاجرین بچوں سمیت 1لاکھ 12ہزاربچوں کو پولیو بچاؤ قطرے پلائے جائیں گے۔372ٹیمیں تشکیل۔ تفصیلات کے مطا بق ضلع ہنگو میں 16مئی تا 20مئی انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر کے محکمہ صحت ہنگونے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیو ڈسٹرکٹ سپر وائزر حاجی عبد الرحمان نے صحافیوں کو بتایا کہ انتظامات کے تحت ایک لاکھ 12ہزار بچوں کو قطرے پلانے کے لئے 82ایریا انچارج،مجموعی طور پر 372ٹیمیں ضلع بھر میں گھر گھر کی دہلیز پر بچوں کو پولیو سے بچانے کے خدمات انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران دیگر سرکاری محکموں ایجوکیشن،ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور یونین کونسل سیکرٹریز بھی اپنا تعاون پیش کریں گے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے زیر سرپرستی انسداد پولیو مہم میں عوامی تعاون نا گزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :