جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے ،حکومت ٹی او آرز کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے جلد مذاکرات کرے ‘ حکومت بجٹ میں اصلاحات سے نئے ٹیکس دینے والوں کو شامل کر کے ریونیو میں مزید اضافہ کرے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی بات چیت

ہفتہ 14 مئی 2016 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے اور اسی لیے حکومت ٹی او آرز کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے جلد مذاکرات کرے تا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کو بجٹ سے پہلے ہی منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے اہل خانہ کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے پی ٹی ائی کا موقف واضح ہے جس پر پارٹی قیادت بھی ڈٹی ہوئی ہے اور اسی لیے حکومت فوری طور پر اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے ٹی او آرز بنائے تا کہ تحقیات شروع کی جا سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی لیکن حکومت کے ٹی او آرز انتہائی پیچیدہ ہیں جن کی تحقیقا ت کرنا مشکل ہے جس کی تائید چیف جسٹس نے بھی کر دی ہے ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پشاور کی ہار پارٹی کوتاہی کا نتیجہ ہے جس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ تاہم حکومت بجٹ میں اصلاحات سے نئے ٹیکس دینے والوں کو شامل کر کے ریونیو میں مزید اضافہ کرے۔