پاکستان بار کونسل نے پانامہ لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس سے از خودنوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

چیف جسٹس وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ سے انکوائری کا آغاز کریں، اگر ازخود نوٹس نہ لیا گیا تو پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گی، کو پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں کی ہنگامی پریس کانفرنس

ہفتہ 14 مئی 2016 18:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) پاکستان بار کونسل نے پانامہ لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس سے از خودنوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ سے انکوائری کا آغاز کریں، اگر ازخود نوٹس نہ لیا گیا تو پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں نے اجلاس کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کی اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے سلسلے میں قانون سازی کے نقطے کو مسترد کر دیا، بار کونسل کی طرف سے منظور کی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ از خود نوٹس لے کر پانامہ کا معاملہ اٹھا سکتی ہے، چیف جسٹس ازخود نوٹس لے کر وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ سے انکوائری کا آغاز کریں، چیف جسٹس کو آئین کے آرٹیکل 184/3کے تحت اختیار ہے کہ معاملے پر حکم جاری کریں، ارکان اسمبلی کا اثاثے چھپانہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63 کی خلاف ورزی ہے، تمام سیاستدانوں کے خلاف انکوائری سپریم کورٹ کرے اور پانامہ لیکس کے نام آنے والے کاروباری افراد سے نیب سے دیگر تفتیشی ادارے تحقیقات کریں۔

پاکستان بار کونسل نے واضح کیا کہ اگر از خود نوٹس نہ لیا گیا تو پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گی