Live Updates

عمران خان پاکستان میں آف شورکمپنیوں کے بابائے آدم ہیں ، آف شور کمپنی بنانے کے اعتراف کے بعد وہ سیاست کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں ، جھوٹ کو اچھالنا اور سچ کو چھپانا عمران خان کی طبیعت کا حصہ ہے ، وہ عوام پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ کو جواب دیں، عمران خان کو رنز بنا نا اوروکٹیں لینا تو یاد ہے لیکن یہ1983میں بنائی گئی آف شورکمپنی بھول گئے ،سب سے زیادہ وائٹ کالر مجرم عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں ، تحریک انصاف 6کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست پائی گئی ہے، (ن) لیگ کے کسی رکن پارلیمنٹ یا وزیر کا نام کسی آف شور کمپنی میں نہیں ،پاکستان میں تمام جرائم میں پی ٹی آئی ملوث ہوتی ہے‘چیف جسٹس کے خط پر وزیراعظم پیر کو ایوان میں پالیسی بیان دینگے

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاپریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 14 مئی 2016 18:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پاکستان میں آف شورکمپنیوں کا بابائے آدم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آف شور کمپنی بنانے کے اعتراف کے بعد وہ سیاست کرنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں ، جھوٹ کو اچھالنا اور سچ کو چھپانا عمران خان کی طبیعت کا حصہ ہے ،عمران خان یہ بات چھپانے اور آف شور کمپنی بنانے پر عوام پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ کو جواب دیں، عمران خان کو یہ تو یاد ہے کہ1980میں کتنے رنز بنائے،کتنی وکٹیں لیں لیکن یہ بھول گئے کہ1983میں آف شورکمپنی بھی بنائی تھی،سب سے زیادہ وائٹ کالر کرمنلز عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں،عمران،علیمہ، علیم،ترین،کے پی کا وزیراور ان کے والد سب کی آف شور کمپنیاں نکلیں،ایک اے ٹی ایم مشین نے تو اعتراف جرم بھی کیا،آ ف شور کمپنیوں کی دوڑ میں پاکستان تحریک انصاف 6کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست پائی گئی ہے،مسلم لیگ (ن) کے کسی رکن پارلیمنٹ یا وزیر کا نام کسی آف شور کمپنی میں نہیں ،پاکستان میں جتنے جرائم ہوتے ہیں سب میں پی ٹی آئی ملوث ہوتی ہے،چیف جسٹس کے خط پر وزیراعظم پیر کو ایوان میں پالیسی بیان دینگے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ آف شور کمپنی ٹیکس بچانے کیلئے بنائی جاتی ہے، عمران خان نے کہا کہ آف شور کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جاتی ہے، پانامہ پر عمران خان کے رد عمل سے محسوس ہوا کہ جیسے وہ آف شور کمپنیوں سے لاعلم ہوں، تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کے سب سے زیادہ ارکان کی آف شور کمپنیاں ہیں، جہانگیر ترین، عالم خان سمیت کئی ارکان کی آف شور کمپنیاں ہیں،6آف شور کمپنیوں کا تعلق تحریک انصاف سے تسلیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے فتوے کے مطابق ان کے تمام ارکان منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، پیپلز پارٹی کی صرف ایک آف شور کمپنی سامنے آئی ہے، مسلم لیگ (ن) کے کسی رکن پارلیمنٹ یا وزیر کا نام کسی آف شور کمپنی میں نہیں ہے، وزیراعظم نواز شریف کا نام کسی آف شور کمپنی میں نہیں ، تحریک انصاف آف شور کمپنیوں کے حوالے سے سب سے بڑی ملزم ہے، تین ہفتوں سے عمران خان آف شور کے کوڑے سے سب کو پیٹ رہے ہیں، جن کی آف شور کمپنی نہیں ان کا نام سینکڑوں مرتبہ عمران خان کی زبان پر آیا ہے۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو یہ یاد ہے کہ انہوں نے 1980ء میں کتنی وکٹیں لی تھیں، عمران خان کو یہ یاد نہیں کہ انہوں نے 1983 میں آف شور کمپنی بنائی۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب آپ کیا سچ بونا شروع کریں گے، جھوٹ بولنا اور سچ چھپانا عمران خان کی سیاست کا حصہ ہے، عمران خان پاکستان میں آف شور کمپنیوں کے ”باباآدم“ ہیں، عمران خان نے کسی گوشوارے میں آف شور کمپنی کا ذکر نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ آف شورکمپنی کے بارے میں کیوں چھپاتے رہے، عمران خان نے اخبار میں خبر شائع ہونے کے بعد آف شور کمپنی کو تسلیم کیا، عمران خان کو عوام پارلیمنٹ اور چیف جسٹس کے سامنے جواب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب اب یہ نہیں کہہ سکتے کہ مجھے چھو ڑکر دوسروں کا احتساب کرو، عمران کو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے اور اپنے گریبان میں نہ جھانکنے کی اجازت نہیں ہو گی، عمران خان بتائیں کہ انہوں نے جھوٹ کیوں بولا، ٹیکس چوری کیوں کیا؟ آف شور کے معاملے میں اس وقت سب سے بڑے ملزم عمران خان ہیں، پاکستان میں جتنے جرائم کا ذکر کیا جاتا ہے ان میں تحریک انصاف ملوث ہے۔

قرضہ خور ہوں یا ٹیکس کے ذریعے لوٹ مار کرنے والے سب سے پی ٹی آئی میں ہیں، عمران خان کی ایک اے ٹی ایم مشین نے اعتراف جرام کرلیا ہے، سب سے زیادہ وائٹ کا لر کرائم کرنے والے عمران خان کے دائیں بائیں ہیں، عمران خان بتائیں کہ ان کے پاس کیا اخلاقی جواز رہ گیا ہے، تحریک انصاف کے امیر ترین قرضہ معاف کرانے کیلئے غریب ترین بن جاتے ہیں، عمران خان آجکل پھر تشدد کے ذریعے حکومت تبدیلی کی باتیں کرتے ہیں، تمام جرائم کے بعد عمران خان کے پاس دوسروں پر الزام لگانے کا کوئی جواز نہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات