بین ا یفلک کی نئی ایکشن تھرلر فلم’دی اکاوٴنٹنٹ‘کا پہلا ٹریلرریلیز کردیا گیا

ہفتہ 14 مئی 2016 18:36

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) ہالی ووڈ کے نامور اداکار بین ایفلک کی نئی ایکشن تھرلر فلم’دی اکاونٹنٹ‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے،تھرلر ڈرامہ فلم رواں سال 14اکتوبر کو وارنر بروس پکچرز کے تحت نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ہدایتکارگیون او کونر کی سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے اکاوٴنٹنٹ کے گرد گھوم رہی ہے، جو جرائم پیشہ افراد کے اکاوٴنٹس کی دیکھ بھال کرتا ہے اور ایک دن خود بھی بڑی مشکل میں پھنس جاتا ہے۔

مارک ولیئمز اورہاول ٹیلر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں معروف ہالی ووڈ اداکار بین ایفلک مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اینا کینڈرک ، جے کے سائمنز، جان برنتھل،جیفری ٹیمبراورجان لیتھگواہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :