سلمان خان نے شادی کا فیصلہ کر لیا

ایسا کیسے ممکن ہوا اور ان کی دلہن کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ہفتہ 14 مئی 2016 18:36

سلمان خان نے شادی کا فیصلہ کر لیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ خان کے مداحوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ انہوں نے بالآخر شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کی والدہ ہیں جن کی خرابی صحت نے سلمان خان کو شادی کے بندھن میں بندھنے پر مجبور کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا مطابق 50 سالہ اداکار سلمان خان کی شادی اس سال کے آخر میں متوقع ہے اور ان کی دلہن کوئی اور نہیں بلکہ رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ان کی گرل فرینڈ للیا وینچر ہیں جو گزشتہ کافی عرصے سے ان کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

اگرچہ سلمان خان کے بالی ووڈ کی کئی اداکاروں کے ساتھ معاشقے رہ چکے ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوا تاہم اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوتی نظر آ رہی ہیں اور سلمان خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر میں شادی کر لیں گے۔ ۔

متعلقہ عنوان :