عمان: پولیس نے خبردار کر دیا، گاڑیوں کے جعلی پرزے استعمال نہ کریں

ہفتہ 14 مئی 2016 18:23

عمان: پولیس نے خبردار کر دیا، گاڑیوں کے جعلی پرزے استعمال نہ کریں

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مئی 2016ء) : عمان پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گاڑیوں میں جعلی پرزوں کا استعمال نہ کریں ورنہ گرمی کے موسم میں گاڑی میں آگ لگنے کا اندیشہ زیادہ خطرہ ہو تا ہے۔ عمان پولیس کے مطابق جعلی پرزے جیسےالیکٹرک کیبل ،کار کی ہیڈ لائٹس، بوسیدہ کیبل وائرنگ گرمی کے موسم میں آگ لگنے کی وجہ بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمان میں گاڑیوں میں آگ لگنے کی سب سے اہم وجہ ” گرمی“ ہو تی ۔

پولیس نے کہا کہ گاڑی کو فائر پروف بنانا چاہیئے۔ لمبے سفر پر نکلنے سے پہلے گاڑی کے ٹائر چیک کریں۔ اور کا ر کی بیٹری اپنے مقررہ وقت پر بدلین ضروری ہے۔اور سب سے اہم گاڑی کی ٹمپریچر گیج ٹھیک ہونی چاہیئے۔ تاکے گاڑی گرم ہو نے پر اس میں موجود کوئی تار وغیرہ تپش کی وجہ سے آگ نہ پکڑ لے۔

متعلقہ عنوان :