ڈاکٹر عبدالقدیر کا خاندان بھی پاناما پیپرز کی زد میں آگیا
خان کے بھائی ،اہلیہ،دوبیٹیاں ڈ وحدت لمیٹڈ نامی آف شور کمپنی کی مالک نکلیں اہلخانہ سمیت کسی نے اس کمپنی کا نام نہیں سنا نام پاناما پیپرز سامنے آنے کے بعد سنا، دستاویزات پر موجود دستخط جعلی ہیں،ایٹمی سائنسدان کی وضاحت
ہفتہ 14 مئی 2016 17:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) پاکستان میں جوہری پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبد القدیر خان کے خاندان کا نام بھی پاناما پیپرز میں آگیا۔پاناما پیپرز کے مطابق ڈاکٹر عبد القدیر خان کے بھائی عبد القیوم خان، عبد القدیر خان کی اہلیہ ہندرینہ اور ان کی دو بیٹیاں، دینہ اور عائشہ خان بہامس میں رجسٹرڈ وحدت لمیٹڈ نامی آف شور کمپنی کے مالک ہیں۔
اگرچہ ان کا نام انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کے آن لائن کیے جانے والے ڈیٹا میں موجود نہیں ہے، تاہم اس کا نام گروپ کو حاصل ہونے والے بڑے ڈیٹا بیس میں موجود ہے۔وحدت لمیٹڈ، مئی میں ایٹمی دھماکے سے چند ماہ قبل جنوری 1998 میں رجسٹر ہوئی اور 12 اکتوبر کی بغاوت کے بعد، 31 دسمبر 1999 میں اسے غیر رجسٹر کرادیا گیا۔(جاری ہے)
پانامہ پیپرز کی دوسری فہرست میں 259 پاکستانیوں کے نام شائع ہونے پر ڈاکٹر عبد القدیر خان نے میڈیا کو بتایا کہ ’میں نے یا میرے اہلخانہ میں سے کسی نے کبھی اس کمپنی کا نام نہیں سنا، چند سال قبل وفات پاجانے والے میرے بھائی حبیب بینک میں ملازم تھے اور جیسا کہ آپ کو پتہ ہے، بینکرز اکثر مالی معاملات میں چالاکیاں کرتے ہیں۔
‘ان کا کہنا تھا کہ ’میری اہلیہ یا بیٹیوں نے اس کمپنی کے قیام کے حوالے سے کبھی کسی دستاویز پر دستخط نہیں کیے، لہٰذا دستاویزات پر موجود ان کے دستخط جعلی ہیں، میرے بھائی نے اس کمپنی کے حوالے سے کبھی مجھ سے یا میری فیملی سے بات نہیں کی اور ہم نے اس کمپنی کا نام پاناما پیپرز کے سامنے آنے کے بعد سنا۔‘چونکہ آئی سی آئی جے نے کپنی کے حوالے سے ڈیٹا جاری نہیں کیا، اس لیے اس کی سرگرمیوں سے متعلق واضح معلومات نہیں مل سکیں۔ لیکن کمپنی کی دستاویزات کا جائزہ لینے والے ایک شخص کے مطابق کمپنی سے فنڈز کی نقل و حرکت کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور نہ کمپنی کے کسی بینک اکاوٴنٹ سے متعلق معلومات سامنے آئیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان 2004 کے جوہری پھیلاوٴ اسکینڈل کے بعد سے گھر میں نظر بند ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.