کرپشن کرنے والے کا چہرہ منحوس ہوتا ہے،ملک کے روشن مستقبل کیلئے بدعنوانی کا خاتمہ کر نا ہو گا ، ممنون حسین

اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان خطے کا اہم ترین ملک بن جائے گا ،صدر مملکت کا کوٹری میں تجارت و صنعت کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 14 مئی 2016 17:56

کوٹری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہکرپشن کرنے والے کا چہرہ منحوس ہوتا ہے ملک کے روشن مستقبل کے لئے بدعنوانی کا خاتمہ کر نا ہو گا اور ہمیں معاشرہ کی ترقی کے لئے درست اقدار کو واپس لانا ہو گا اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان خطے کا اہم ترین ملک بن جائے گا ملک میں بیشتر شعبوں میں انقلابی اقدام کی ضرورت ہے سندھ میں صنعتوں کو فروغ دینے کے وسیع واقع موجود ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز کوٹری میں منعقد کی گئی تجارت و صنعت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے ملک انحطاط کا شکار ہوا ہمیں ملک کے روشن اور بہتر مستقبل کے لئے بدعنوانی کا مکمل خاتمہ کرنا ہو گا بدعنوانی اور نااہلی کی وجہ سے اس وقت ملک کئی مسائل کا شکار ہے ہمیں ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے ایمانداری اور محنت سے کام کرنا ہو گا اور ملک کو دنیا میں ایک مثبت مقام دینے میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا ہمیں آج جتنے مسائل اور پریشان کا سامنا ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے اعلی اقدار کھو چکے ہیں اور بھول گئے ہیں ہمیں اپنے معاشرے کی ترقی کے لئے درست اقدار کو واپس لانا ہو گا ملک کے روشن مستقبل کے لئے بیشتر شعبوں میں انقلابی اقدام کی ضرورت ہے ماضی میں کئی شعبوں کو نظرانداز کیا گیا جس سے عوام براہ راست متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

تعلیم اور صحت سمیت دوسرے بنیادی شعبوں پر توجہ نہیں دی گئی آج حکومت ان شعبوں کی ترقی کے لئے کئی اہم اور مفید اقدامات کر رہی ہے جس کا براہ راست فائدہ عوام کو ہو گا سندھ میں صنعتوں کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری ملک میں بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہو گا ملک میں ترقی ہو گی خوشحالی آئے گی وسط ایشیائی ریاستیں بھی اقتصادی راہداری میں دلچسپی لے رہے ہیں اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان خطے کا ایک اہم ملک بن جائے گا اور خطے کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا ۔