پیپلز پارٹی نے پی کے آٹھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے تنائج مسترد کردیئے

مشیر وزیراعظم امیر مقام ،گورنرخیبرپختونخواالیکشن پراثر اندازہوئے، ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن کاکردار متنازع رہا،رات کو 2بجے نتائج تبدیل کیے گئے،نادرا بھی دھاندلی میں ملوث ہے،پی پی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

ہفتہ 14 مئی 2016 16:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) پیپلز پارٹی نے پی کے آٹھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے تنائج مسترد کرتے ہوئے دو پولنگ اسٹیشن کی بائیو میٹرک تصدیق کا مطالبہ کردیا۔ بائیو میٹرک کے تمام اخراجات پی پی پی برداشت کرے گی ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں پی پی پی کے رہنما رحیم دادخان ،نو رعالم خان اور ہمایون خان کا کہنا تھا کہ پی کے آٹھ کے نتائج میں دھاندلی ہوئی ہے،ہمارے ووٹرزکو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیرامیر مقام اور گورنرخیبرپختونخواالیکشن پراثر اندازہوئے،نورعالم خان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن کاکردار بھی متنازع رہا،رات کو 2بجے نتائج تبدیل کیے گئے،نادرا بھی دھاندلی میں ملوث ہے ،پی پی پی رہنما ہمایون خان نے علاقہ خزانہ اور ہریانہ کے دو پولنگ اسٹیشن کی بائیو میٹرک تصدیق کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بائیو میٹرک تصدیق کے اخراجات پی پی پی برداشت کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ نتائج کے خلاف سیاسی اور قانونی جنگ لڑیں گے،انہوں نے کہا کہ کہ سینئروزیروکلا پرمشتمل کمیٹی بنا دی ہے،پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آخری ٹائم پر تبدیل کیے گئے۔