صدرمملکت سچ کہتے ہیں کر پشن اور بد عنوانی ہی مسائل کی جڑ ہیں ‘ چوہدری محمدسرور

ہفتہ 14 مئی 2016 16:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ صدرمملکت سچ کہتے ہیں کر پشن اور بد عنوانی ہی مسائل کی جڑ ہیں ،ممنون حسین وفاقی حکومت کو بھی کر پشن اور بد عنوانی کے خاتمے کی ہدایت کر یں تو ملک اور قوم کیلئے اچھا ہوگا ،صرف صدر ممنون حسین ہی نہیں پوری قوم کا مطالبہ ہے کرپشن کر نیوالوں کو اٹھا کرحکومتی ایوانوں سے باہر پھینک دینا چاہیے، تحریک انصاف پانامہ لیکس کے معاملے پر حکمرانوں کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیگی ،اپوزیشن جماعتیں ملک میں کر پشن کیخلاف متحد ہو چکیں ہیں ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا نظام اب زیادہ دیر نہیں چل سکتا ،پنجاب حکومت ننکانہ کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کروائے عوام کیساتھ کسی قسم کا ظلم اور ناانصافی نہیں ہو نی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں مسائل کی اصل وجہ کر پشن اور بد عنوانی کو قراردیکر اپوزیشن کے موقف کی تائید کر دی ہے اور (ن) لیگ کو سمجھ لینا چاہیے کہ کر پشن اور بد عنوانی کے خاتمے کیلئے بغیر ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانا ممکن نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ کر پشن کیخلاف اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو چکیں ہیں ا ور حکمرانوں کو بھی کر پشن اور لوٹ مار چھوڑ کر اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا پڑ یگا کیونکہ اسکے بغیر اپوزیشن کا حتجاج اور جد وجہد ختم نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو چاہیے کہ وہ (ن) لیگ کی وفاقی حکومت کو بھی ہدایت کر یں کہ وہ ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا بازار بند کر یں اور ملک میں کر پشن اور لوٹ کر نیوالوں کو بچانے کی بجائے ان سے پائی پائی وصول کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :