ایگزم بینک کا پاکستان میں بلوکی ، حویلی بہادر شاہ اور بھکی میں 3600میگاواٹ کے حامل 3منصوبوں کیلئے مالی معاونت فراہم کرنے میں اظہار دلچسپی

ہفتہ 14 مئی 2016 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) امریکی ایگزم بنک نے پاکستان میں بلوکی ، حویلی بہادر شاہ اور بھکی میں 3600میگاواٹ کے حامل 3منصوبوں کیلئے مالی معاونت فراہم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہا کیا جبکہ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یو ایس ایگزم بنک کی جانب سے ایل این جی توانائی منصوبوں میں فنانسنگ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد فنانسنگ کی تفصیلات طے کریں۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق یو ایس ایگزم بنک کے نائب صدر انیتے مارسٹیں نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو خط لکھا جس میں پاکستان میں ایل این جی کے 3بجلی کے منصوبوں کیلئے فناسنگ کرنے میں دلچسپی کااظہار کیا ہے ترجمان نے بتایا کہ ایگزم بنک کے چیئرمین نے اپریل 2015ء میں دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی اور اعلیٰ حکام کے ساتھ پاکستان کادورہ کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے وزیر خزانہ سے تفصیلی ملاقات کی اور وزیر خزانہ نے انہیں توانائی سمیت آنے والے جن منصوبوں میں ایگزم بنک سرمایہ کاری کر سکتا ہے اس کے بارے میں تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔ ان کاوشوں کے نتیجہ میں بنک نے اب پاکستان میں ایل این جی کی بنیاد پر چلنے والے منصوبوں کیلئے فنانسنگ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ بنک نے مختلف فنانسنگ آپشن حکومت پاکستان کو زیر غور لانے کیلئے دیئے ہیں۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یو ایس ایگزم بنک کی جانب سے ایل این جی توانائی منصوبوں میں فنانسنگ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد فنانسنگ کی تفصیلات طے کریں۔ ترجمان نے کہا کے ایگزم بنک کی جانب سے پاکستان میں توانائی کے منصوبے میں سرمایہ کاری سے ثابت ہوتا ہے کہ عالمی اداروں میں پاکستان میں معاشی استحکام اور سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول پر اطمینان اور اعتماد پیدا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :