انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئر مین کمیٹی اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوگا

ہفتہ 14 مئی 2016 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئر مین کمیٹی اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوگا ‘ 17ویں اجلاس میں الیکشن کمیشن سے متعلقہ دستور ترمیمی بل کے مسودہ پر غور کر ے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اس روز آفتاب احمد شیر پاؤ کی صدارت میں قائم ذیلی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں بلاک کمپیوٹر رائزڈ قومی شناختی کارڈ سے متعلقہ مسائل پر بھی غور کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :