عجمان میں بھکاریوں کی اطلاع دینے کے لیئے ”اینٹی بیگنگ ہاٹ لائن“ شروع،

ہفتہ 14 مئی 2016 16:20

عجمان میں بھکاریوں کی اطلاع دینے کے لیئے ”اینٹی بیگنگ ہاٹ لائن“ شروع،

عجمان:(اُر دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مئی 2016ء): عجمان کے کریمنل انویسٹیگیشن ڈپارٹمنٹ نے پیشہ ور بھکاریوں کے بارے میں فوری اطلاع دینے کے لیے ” اینٹی بیگنگ ہاٹ لائن ‘ ‘ شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس ہاٹ لائن کے بارے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کے امارات میں پیشہ ور بھکاریوں کو ختم کیا جائے۔ کیونکہ یہ مانگنے کے علاوہ بھی بہت سے ناجائز سر گرمیوں میں ملوث ہو تے ہیں۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ جہاں بھی کوئی پیشہ ور بھکاری دیکھیں تو ہاٹ لائن نمبروں پر رابطہ کریں۔ ہا ٹ لائن کے لیئے دو نمبر 06-7401616 یا06-7409999 مختص کیئے گئے ہیں۔