پانامہ لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس، لائیو کوریج دکھانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 مئی 2016 15:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 مئی 2016ء) :پانامہ لیکس کے معاملے پر پیر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی لائیو کوریج دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم نوازشریف بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نوازشریف ، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور دیگر قائدین کی تقاریر کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے حکومتی اراکین کو قومی اسمبلی میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔قومی اسمبلی میں سیاسی قائدین اور پارلیمنٹیرینز پارلیمانی طرزعمل کا مظاہرہ کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا قومی اسمبلی آمد پر بھر پور استقبال کیا جائے گا۔ جبکہ قومی اسمبلی میں کسی غیر معمولی یا ہنگامی صورتحال کا بھی امکان نہیں ہے۔