تحر یک انصاف نے شہبازشر یف ‘ اسحاق ڈار سمیت5(ن) لیگی کی شخصیات کے اثاثہ جات کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ درخواست دیدی

ہفتہ 14 مئی 2016 15:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) تحر یک انصاف نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشر یف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت5(ن) لیگی کی شخصیات کے اثاثہ جات کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ درخواست دیدی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار محمد مدنی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کی پانچ شخصیات کے کاغذات نامزدگی طلب کر لیے ہیں باضابطہ درخواست بھی دے دی ہے‘ 5 شخصیات میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، کیپٹن (ر)صفدر اوروزیر خزانہ اسحاق ڈار شامل ہیں۔