تحر یک انصا ف نے پانامہ لیکس کے معاملے پر (ن) لیگ کیخلاف باقاعدہ احتجاج کا آغاز کر دیا

ہفتہ 14 مئی 2016 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) تحر یک انصا ف نے پانامہ لیکس کے معاملے پر (ن) لیگ کے خلاف باقاعدہ احتجاج کا آغاز کر دیا ‘ہر روزایک گھنٹے کیلئے پنجاب اسمبلی کے سامنے شعبہ خواتین احتجاجی کیمپ لگائیں گی ‘تحر یک انصاف کے مر کزی اورصوبائی قائدین بھی شر یک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری نے پارٹی چےئر مین عمران خان کی ہدایت پر پانامہ لیکس کے معاملے پر (ن) لیگ کے خلاف لاہور میں پنجاب اسمبلی سامنے احتجاج شروع کر نے کا اعلان کرتے ہوئے اس کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا ہے اس لیے سلسلہ میں شعبہ خواتین کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے سامنے ہر روز شامل ساڑھے 5بجے سے شام ساڑھے6بجے تک احتجاجی کیمپ لگایا جا ئیگا جس میں خواتین کے علاوہ تحر یک انصاف کے مر کزی اور صوبائی قائدین بھی شریک ہوں گے اور حکومت کیخلاف احتجاج کیا جا ئیگا ۔

متعلقہ عنوان :