یوسف رضا گیلانی اپنے بیٹے علی حیدر گیلانی سمیت فیملی کے ہمراہ17مئی کو ملتان جائیں گے

ہفتہ 14 مئی 2016 15:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنے بیٹے علی حیدر گیلانی سمیت فیملی کے ہمراہ17مئی کو ملتان جائیں گے جبکہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بازیاب ہونیوالے علی حیدر گیلانی کے گیلانی ہاؤس میں شاندار استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلی مہدی شاہ ‘صاحبزادہ غضنفر علی ،رانا نعیم احمد ،سید تنویر احمد ،ایگزیکٹیو ڈائر یکٹر ثمرمظہر عارف ،راول عارف اور عبدالمجید سندھو سمیت دیگر لاہور میں یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور انکو بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی ہے اس موقعہ پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ فیملی سمیت 17مئی کو ملتان جا رہا ہے ہیں کیونکہ ،ملتان میں گیلانی فیملی سے پیار کرنے والے ہزاروں افراد ہیں یہاں آنے اور ملاقات میں ان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔