کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کو سسٹم سے اکھاڑ پھینکا جائے گا تاکہ پاکستان میں تیز رفتار ترقی کو ممکن بنایا جا سکے ‘70کی دہائی تک قومی ترقی کا سفر اطمینان بخش تھا‘

اس کے بعد بدعنوانی نے ترقی کی رفتار روک دی‘پاکستان میں قابل اور اہل لوگوں کی کوئی کمی نہیں لیکن کرپشن اور سفارش کلچر نے کارکردگی کو متاثر کردیا‘پاکستان ایک عظیم ملک ہے اس کی خرابیاں اب ختم ہوں گی‘ کرپشن اور بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہئے اس کے بغیر ملک ترقی نہ کرسکے گا‘گوادر ڈیپ دی پورٹ اس سال فعال ہو جائیگا اور یہاں دنیا کا سب سے جدید ائیر پورٹ بنے گا صدر مملکت ممنون حسین کا کوٹری چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 14 مئی 2016 15:19

کوٹری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کو سسٹم سے اکھاڑ پھینکا جائے گا تاکہ پاکستان میں تیز رفتار ترقی کو ممکن بنایا جا سکے ۔صدر مملکت نے یہ بات کوٹری چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سندھ کے وزیر صنعت محمد علی ملکانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ستر کی دہائی تک قومی ترقی کا سفر اطمینان بخش تھا،انھوں نے کہا کہ اس کے بعد بدعنوانی نے ترقی کی رفتار روک دی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں قابل اور اہل لوگوں کی کوئی کمی نہیں لیکن کرپشن اور سفارش کلچر نے کارکردگی کو متاثر کردیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اس ملک کی خرابیاں اب ختم ہوں گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہئے اس کے بغیر ملک ترقی نہ کرسکے گا۔

انھوں نے کہا کہ بدعنوان لوگ اب اللہ کی پکڑ میں آنے والے ہیں اور پاکستان میں بدعنوانی کے خاتمے کے بھرپورامکانات پیدا ہورہے ہیں ۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ گوادر ڈیپ دی پورٹ اس سال فعال ہو جائیگا اور یہاں دنیا کا سب سے جدید ائیر پورٹ بنے گا۔انھوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم متنازع ہو گیا تھا تو اس ملک میں پانی ذخیرہ کرنے منصوبے شروع نہیں کئے گئے جس سیملک جو نقصان پہنچا انھوں نے کہا کہ اب ان غلطیوں کا تدارک کیا جارہا ہے اور پانی کے نئے ذخائر تعمیر کئے جارہے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہدہشت گردی کے خاتمے کے لیے پورے سیاسی عزم کے ساتھ کام کیا جارہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں جس سے کاروباری اور صنعتی ماحول میں بہتری ہوگی۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ کوٹری کا صنعتی زون قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں مختلف نوعیت کے مسائل کی وجہ سے ملک کاکاروباری ماحول متاثر ہوا اور معیشت کو نقصان پہنچا۔

ان مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت نے جامع حکمتِ عملی اور جر?ت مندانہ اقدامات کیے جس سے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔پوری قوم کے اتفاقِ رائے کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا گیا جس پر عمل درآمد جاری ہے۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ یہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ صنعت کار اور تاجر ا من و امان کے حوالے سے مطمئن دکھائی دیتے ہیں صدر مملکت نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت کام جاری ہے اور توقع ہے کہ سال 2018ء تک ہم اس مسئلے پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

صدر مملکت نے کوٹری کے صنعتی اداروں کو سراہا جو از خودبجلی پیدا کر رہے ہیں اور کہا کہ وہ نیپرا سے بجلی کی فروخت کے بارے میں ان کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں جن سے سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس سلسلے میں تاجر تنظیموں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ سرمایہ کاروں کی رہنمائی کریں، اس طرح ہماری مصنوعات، برآمدات کے مطلوبہ معیار کو بھی پہنچ سکیں گی اور ہم بین الاقوامی منڈیوں میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں کو برآمدات میں اضافہ کے لیے نئی منڈیاں تلاش کرنی چاہیے تاکہ ملک کے زرِ مبادلہ میں اضافہ ہو سکے۔اس موقع پر صدر مملکت کو کوٹری کے تاجر برادری نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کے لیے صدر مملکت نے تعاو ن کی یقین دہانی کرائی۔صدر مملکت نے اس موقع پر ممتاز صنعت کاروں اور نمایاں شخصیات میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر ایوان صنعت کوٹری کے صدر خلیل بلوچ نے بھی خطاب کیا۔