Live Updates

نواز شریف سیاسی بصیرت سے ذاتی کردار تک عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ پاکستان تحریک انصاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 مئی 2016 15:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 مئی 2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کے اثاثوں سے پوری قوم واقف ہے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کے اثاثوں کی کسی کو خبر ہی نہیں ہے۔نواز شریف سیاسی بصیرت سے ذاتی کردار تک عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔عمران خان قوم سے سچ بولتے ہیں جبکہ نوا ز شریف جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ذرائع آمدن پوری قوم کو معلوم ہیں جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کے ذرائع آمدن ابھی تک نامعلوم ہیں۔ عمران خان بیرون ملک سے زر مبادلہ قانونی طریقے سے پاکستان واپس لائے جبکہ نواز شریف قوم کا پیسہ لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا۔ عمران خان نے اپنی کمپنی بیچ کر قانونی طریقے سے رقم پاکستان منتقل کی۔

(جاری ہے)

عمران خان کے اثاثوں سے پوری قوم واقف ہے لیکن وزیر اعظم نواز شریف کے اثاثوں کی کسی کو خبر نہیں۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تمام تر اثاثے پارٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔عمران خان ایمانداری سے ٹیکس ادا کر کے قومی خزانے کو فائدہ پہنچاتے رہے۔لیکن نواز شریف کی کمپنیاں آج بھی قائم ہیں اور پیسہ ملک سے باہر بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کا پانامہ پیپرز میں ذکر تک موجود نہیں ہے جبکہ نواز شریف کی پوری اولاد کے نام پانامہ لیکس میں سر فہرست ہیں۔بطور اپوزیشن عمران خان نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کا مطالبہ کر کے اپنا فرض ادا کیا۔ عمران خان پر عائد الزامات حکومت کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات