ننکا نہ صاحب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر قابض افرادکا بورڈ ملازمین اور پولیس پر حملہ‘16افراد زخمی

ہفتہ 14 مئی 2016 15:02

ننکانہ صاحب۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مئی۔2016ء) ننکانہ صاحب کے علاقہ نواں کوٹ سٹریٹ پر ہفتہ کے روز متروکہ وقف املاک بورڈ کی کروڑوں روپے کی اراضی قابضین سے واگزار کروانے کیلئے بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق‘سرکاری ملازمین اورپولیس اہلکاروں نے آپریشن کیا جہاں قابضین نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے دو ملازمین اور14پولیس اہلکاروں سمیت 16افراد زخمی ہوگئے ،شدید زخمی اہلکاروں میں محمد صادق اور محمد صابر کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخو پورہ لایا گیا جبکہ صدیق الفاروق اور بورڈ کے دیگر ملازمین نے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔

متعلقہ عنوان :