معیاری بیج زرعی خودکفالت کی ضمانت ہیں،ڈاکٹر فرخ جاوید

ہفتہ 14 مئی 2016 14:58

راولپنڈی۔14مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ زرعی سائنسدان وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے زرعی انقلاب اور ملکی معیشت کے استحکام کے خواب کو پورا کرنے کے لیے مزید تندہی سے ریسرچ کریں ،سائنسدانوں کی کاوشوں سے زیادہ درجہ حرارت برداشت کرنے والی ،کم پانی سے تیار ہونے والی اور بیماریوں کے خلاف مدافعت رکھنے والی کپاس کی نئی بی ٹی اور نان بی ٹی اقسام متعارف کروائی گئی ہیں جن کی کاشت سے کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ سائنسدانوں کی ریسرچ کا اصل فائدہ اسی صورت میں ہے جب تحقیق کا ثمر کھیت میں کام کرنے والے محنت کش تک براہ راست پہنچے۔ وزیر زراعت نے کہا کہ بدلتے موسمی حالات کے پیش نظر زراعت کو جدید خطوط پر استوارکرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید موسمی تغیر سے نبرد آزما ہونے والے طاقتور بیج ہی ہماری زرعی خودکفالت کی ضمانت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :