2 افراد گرفتار، تیسرا فرار ، بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان بر آمد

ہفتہ 14 مئی 2016 14:48

ملتان۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مئی۔2016ء)پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ ایک ملزم سامان پھینک کر فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس نے اندرون شہر کپ کے علاقے میں چھاپے مارے اور بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا جبکہ دو ملزمان خالد اور اعجاز کو گرفتار کر لیا تیسرا ملزم یسین فرار ہو گیا ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کپ میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔