دبئی: شادی بیاہ،دیگر تقریبات میں خواتین کی تصاویر کو بغیر اجازت انٹرنیٹ پر لگانا جرم ہے

ہفتہ 14 مئی 2016 14:24

دبئی: شادی بیاہ،دیگر تقریبات میں خواتین کی تصاویر کو بغیر اجازت انٹرنیٹ ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مئی 2016ء) : متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ کے اعلیٰ عہدیدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شادی بیاہ یا دیگر تقریبات میں خواتین کی اتاری گئی تصاویر کو ان کی مرضی کے بغیر انٹرنیٹ پر اَپ لوڈ کرنا جرم ہے ، جس کی سزا جرمانے یا جیل کی صورت میں بھگتنی پڑ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین کا عام طور پر شادیوں میں تصاویر بنوانے پر اعتراض نہیں ہوتا لیکن یہ ضروری نہیں کے ان کی تصاویر کو انٹرنیٹ پر لگائیں تو ان کو اعتراض نہ ہو۔

انہوں نے بتایا متعدد خواتین نے پچھلے کچھ عرصہ میں شکایات درج کروائی ہیں کہ ان کی تصاویر انٹرنیٹ پر اَپ لوڈ کی گئی ہیں۔ اسلیئے متحدہ عرب امارات کے سائبرکرائم کی لسٹ میں کسی بھی تصاویر اس کی مرضی کے خلاف انٹرنیٹ پر لگانا جرم ہے . وزارت داخلہ نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ایسا کوئ بھی اقدا م کرنے سئ مذکورہ شہری سے ضرور پوچھ لیں جس کی تصاویر لگانے جا رہے ہوں.تاکہ کسی بھی قانونی کاروائی سے بچ سکیں.

متعلقہ عنوان :