گزشتہ سال 360 ٹن منشیات ضبط کی گئی‘ اے این ایف کی کارکردگی اقوام متحدہ میں بھی تسلیم کی گئی ہیں، تربیت کی فراہمی پر آرمی چیف کے مشکور ہوں، تربیت کی فراہمی میں آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر نے احسن طریقے سے ذمہ داری نبھائی

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ناصر دلاور کا پاسنگ آؤٹ پریڈ میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 14 مئی 2016 14:13

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ناصر دلاورنے کہا ہے کہ گزشتہ سال مختلف کارروائیوں میں 360 ٹن منشیات ضبط کی گئی‘ اے این ایف کی کارکردگی اقوام متحدہ میں بھی تسلیم کی گئی ہیں، تربیت کی فراہمی پر آرمی چیف کے مشکور ہوں، تربیت کی فراہمی میں آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر نے احسن طریقے سے ذمہ داری نبھائی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ڈی جی اے این ایف میجر جنرل ناصر دلاوراینٹی نارکوٹکس فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی و عالمی سطح پر (اے این ایف) کی کارکردگی پر فخر ہے، 48خواتین سمیت 397اہلکار پاس آؤٹ ہوئے،گزشتہ سال مختلف کارروائیوں میں 360 ٹن منشیات ضبط کی گئیں، نوجوانوں کو منشیات فراہم کرنے والوں کی تعداد کو گرفتار بھی کیا گیا،(اے این ایف) کی کارکردگی کو اقوام متحدہ میں بھی تسلیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، پاس آؤٹ ہونے والے نوجوان مشکلات کا مقابلہ کریں، ملک کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنا ہمارا مقصد ہونا چاہیے، تقریب کی فراہمی پر آمی چیف کے مشکور ہیں، تربیت کی فراہمی میں آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر نے احسن طریقے سے ذمہ داری نبھائی ہے، جنرل ناصر دلاور نے کہا کہ ماس آؤٹ ہونے والے فورس کے اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں اور منشیات کے خلاف جہاد میں ادارے کی مکمل سرپرستی اور رہنمائی کروں گا۔