امریکہ: ڈرون کیمرے نے 25 سالہ ماڈل کو زخمی کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 مئی 2016 14:00

امریکہ: ڈرون کیمرے نے 25 سالہ ماڈل کو زخمی کر دیا

امریکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 مئی 2016ء) : شوٹنگ کے دوران استعمال ہونے والے ڈرون کیمرے نے جیس ایڈم نامی 25 سالہ امریکی ماڈل کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ماڈل شوٹنگ میں مصروف تھی کہ تیز ہوا کی زد میں آنے والا ڈرون کیمرہ اس کے چہرے سے جا لگا جس کے نتیجے میں ماڈل کو چہرے پر زخم آئے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ماڈل ایک کمپنی میامی بیچ کے کپڑوں کے لیے شوٹنگ کر رہی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ماڈل کا کہنا تھا کہ اگر ایک ڈرون آپ کے چہرے پر وار کرے اور پھر بھی آپ دیکھنے کے قابل رہیں تو آپ وہ نشان دیکھ کر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔ جیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈرون چہرے سے ٹکرانے اور زخم کے نشان کی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔

متعلقہ عنوان :