Live Updates

عمران خان خیبرپختونخوا میں کرپشن کے خاتمہ کا وعدہ پورا نہیں کرسکے ‘ عبد القادر بلوچ

ہفتہ 14 مئی 2016 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں کرپشن کے خاتمہ کا وعدہ پورا نہیں کرسکے ‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) پورے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے ‘خیبرپختونخوا میں ہم اپنی کارکردگی میں میں مزید بہتری لائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز معاملے پر کمیشن کے ٹی آرز پر حکومت پہلے بھی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار تھی اور اب بھی تیار ہے اس ضمن میں حکومتی ٹیم کے ارکان متفقہ ٹی او آرز کی تشکیل کیلئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے رابطہ بھی کرچکے ہیں جس کا اعتراف خورشید شاہ نے بھی کیا حکومت معاملے کا شفاف اور غیرجانبدار حل چاہتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن نے پانامہ معاملے پر مثبت تجاویز کے لئے کوشش ہی نہیں کی اپوزیشن کوچاہئے کہ وہ خود منصف نہ بنے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات