رواں مئی میں بجلی کی پیداوار میں 2ہزار624میگا واٹ کا اضافہ ہوا ہے ‘وزارت پانی وبجلی

ہفتہ 14 مئی 2016 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) وزارت پانی وبجلی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں مئی میں بجلی کی پیداوار میں 2ہزار624میگا واٹ کا اضافہ ہوا ہے۔گرمی کی لہر سے بہتر پاور جنریشن مینجمنٹ سے ہی نمٹا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کے ترجمان کے مطابق رواں سال مئی میں گزشتہ سال جون کے برابر درجہ حرارت پہنچ چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال مئی میں بجلی کی پیداوار 12ہزار25میگاواٹ تھی تاہم رواں سال مئی میں بجلی کی پیداوار بڑھ کر 14ہزار649ہو گئی ہے جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں ہزار624میگا واٹ زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :