جدہ: سعودیوں کے لیئے مختص بڑھئی کے شعبے کی228آسامیوں کا اعلان

ہفتہ 14 مئی 2016 13:54

جدہ: سعودیوں کے لیئے مختص بڑھئی کے شعبے کی228آسامیوں کا اعلان

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مئی 2016ء) : سعودی عرب میں سعودائزیشن پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے وزراتِ عمل کوششوں میں مصروف ہے۔ لیکن اس کو کبھی تو ٹرانسپورٹ اور کبھی کسی اور شعبے سے ملازمین کی کمی کے شکایات آتی رہتی ہیں۔ پچھلے دنوں وزارتِ عمل کی طرف سے اعلان کردہ سعودیوں کے لیئے مختص کا ر پینٹر ” بڑھئی“ کی 228آسامیوں کے لیئے مو زوں امیدوار چاہیے تھے ۔

(جاری ہے)

لیکن مقررہ دن تک کسی بھی سعودی کی طرف سے ان آسامیوں پر کام کر نے لے لیئے درخواست نہیں دی۔ اب وزارتِ عمل نے ان آسامیوں کا دوبارہ اعلان کیا ہے تا کہ سعودی شہریوں کو دوبارہ موقع مل سکے ۔ اب کتنے سعودی اس ملازمت کے لیئے اپنا نام درج کرواتے ہیں یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔یہاں یہ بتانا قابل ذکر ہو گا کہ وزارتِ عمل کی طرف سے ایڈمنیسٹریٹو پوسٹوں کے لیئے 2021افراد نے درخواستیں دی تھیں۔

متعلقہ عنوان :