ٹی او آرز پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو پہلے بھی تیار تھے ‘ اب بھی تیار ہیں ‘خواجہ آصف

ہفتہ 14 مئی 2016 13:45

ٹی او آرز پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو پہلے بھی تیار تھے ‘ اب بھی تیار ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ٹی او آرز پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو پہلے بھی تیار تھے ‘ اب بھی تیار ہیں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پہلے تو کہتے تھے کہ ہماری کوئی آف شور کمپنی ہے ہی نہیں تاہم اب مان گئے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان تحقیقات کیلئے سنجیدہ نہیں وہ صرف اپنی منفی سیاست چمکانا چاہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ پانامہ پیپرز پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کیلئے متفقہ ٹی او آرز بنانے کیلئے کمیٹیاں بنائے جانے کے معاملے پر ہم بالکل نہیں بھاگے بلکہ یہ عمل تو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے آپریشن کرانے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، جس پر پیر کے روز سے اس معاملے کو دوبارہ وہیں سے لیا جا سکتا ہے جہاں سے یہ چھوٹا تھا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 2014 کے اختتام سے صنعتیں لوڈشیڈنگ سے پاک ہو چکی ہیں 2018تک ملک بھر کو لوڈشیڈنگ کے چنگل سے نکال لیں گے۔انہوں نے کہا دس برسوں میں پہلی مرتبہ پنجاب میں سی این جی پلانٹ مسلسل چل رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کاسا1000منصوبہ سے متعلق گفتگو میں کہا کہ اس منصوبے سے2019ء یا 2020ء کی گرمیوں میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی 9روپے 40پیسے فی یونٹ ملنا شروع ہو گی جو بہت سستی تو نہیں مگر سستی ۔ گو بجلی کی ٹرانسمیشن لائنیں دنیا بھر میں کہیں بھی دھماکے سے اڑائی جا سکتی ہیں مگر یہ محفوظ منصوبہ ہے۔افغانستان اس کی حفاظت کرے گا کیونکہ اس نے راہداری کے پیسے لینے ہیں۔